• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

’میری بہوئیں‘ ڈرامے میں نانی کی عمر کی خاتون کو حاملہ دکھانے پر بحث

شائع October 29, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شادی کے بعد دوسرے گھروں میں جانے اور گھر میں ساس اور بہوؤں کے درمیان جاری رہنے والی سرد مہری کی کہانی پر مبنی ڈرامے ’میری بہوئیں‘ میں زائد العمر خاتون کو حاملہ دکھانے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

’میری بہوئیں‘ ڈرامے کو ’ہم ٹی وی‘ پر نشر کیا جا رہا ہے اور اسے کہانی و کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں شگفتہ اعجاز اور بابر علی نے زائد العمر میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے، جن کی دو بہوئیں ہوتی ہیں اور گھر میں سرد جنگ جاری رہتی ہے اور اسی وجہ سے ڈرامے کو پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

تاہم ڈرامے کی کہانی میں اس وقت نیا موڑ آیا جب ڈرامے میں شگفتہ اعجاز اور بابر علی کی بہو فبیحہ کی والدہ کے حاملہ ہونے کو سامنے لایا گیا۔

حال ہی میں نشر کی گئی ڈراموں کی قسطوں میں دکھایا گیا ہے کہ جب فبیحہ کو پتا چلتا ہے کہ ان کی اپنی زائد العمر ماں حاملہ ہے تو وہ پریشان ہوجاتی ہیں لیکن دوسری طرح ان کی ماں خوش دکھائی دیتے ہے کیونکہ وہ شوہر کو بظاہر بیٹا دینا چاہتی ہے۔

ڈرامے میں حاملہ ہونے والی زائد العمر ماں اور جوان شادی شدہ بیٹی کے درمیان زبردست بحث بھی دکھائی گئی، جس دوران فبیحہ پریشانی سے والدہ کو بتاتی ہیں کہ ان کی نانی بننے کی عمر ہے، بیٹی کے ماں بننے کی خواہش رکھنے کے بجائے وہ خود ماں بن گئیں، اب وہ سسرالیوں یا دوسرے لوگوں کو کیا کہیں گی؟

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ فبیحہ کوشش کرتی ہیں کہ وہ ماں کے حاملہ بننے کی بات ہر کسی سے خفیہ رکھے لیکن وہ سب سے پہلے یہ بات اپنے شوہر کو بتاتی ہیں جو سننے کے بعد حیران رہ جاتے ہیں اور بیوی کی بات سن کر اپنی والدہ یعنی شگفتہ اعجاز کو بھی بتاتے ہیں۔

بیٹے کی جانب سے ساس کے حاملہ ہونے کی بات سننے کے بعد شگفتہ اعجاز یہی بات شوہر بابر علی کو بتاتی ہیں جب کہ دونوں کو بات کرتا دیکھ کر ان کی ایک اور بہو بھی یہی بات سن لیتی ہیں اور وہ اپنے شوہر کو بتا دیتی ہیں۔

فبیحہ کی زائد العمر والدہ کے حاملہ ہونے کی خبر آہستہ آہستہ تمام رشتے داروں اور محلوں میں پھیل جاتی ہے اور سب حیرانگی کا اظہار کرنے لگتے ہیں کہ بڑی عمر میں انہیں حاملہ یونے کی کیا ضرورت تھی؟

ڈرامے کے دوسرے کرداروں کی طرح سوشل میڈیا صارفین نے بھی زائد العمر خاتون کو حاملہ دکھانے کے معاملے پر زبردست بحث کی، صارفین نے اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

جہاں صارفین نے نشاندہی کی کہ زائد العمر خاتون کسی ناجائز بچے کو جنم نہیں دے رہیں، وہیں بعض افراد نے زائد العمر خاتون کو حاملہ دکھانے کو بے شرمی بھی قرار دیا۔

کچھ افراد نے ڈرامے پر زائد العمری میں بچے پیدا کرنے کی تشہیر کا الزام بھی لگایا جب کہ بعض نے ڈرامے کی کہانی کو سماجی روایات کے خلاف قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025