• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج قیمتیں کیا رہیں؟

شائع October 30, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں روپے اضافے کے ایک دن بعد قیمتوں میں سیکڑوں روپے کی کمی آگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کی کمی سے 24 قیراط کا فی تولہ سونا 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 106روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 3965 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 34 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10گرام چاندی کے نرخ بھی 4 ہزار 315 روپے پر برقرار رہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی 47.72 ڈالر پر مستحکم رہی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025