سونے کی قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا، چاندی کے بھاؤ بھی بڑھ گئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپےکے اضافے سے 4لاکھ24ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 53 ڈالرکے اضافے سے 4 ہزار 18 ڈالر پرپہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، 24 قیراط کی فی تولہ چاندی 158روپے کے اضافے سے5 ہزار 192 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 136 روپے کے اضافے 4 ہزار 451 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی49.30ڈالر ہوگئی۔












لائیو ٹی وی