• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

کراچی: ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق

شائع November 2, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 06 کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 35 سالہ ایف آئی اے افسر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 06 کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ ایف آئی اے افسر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی شناخت محمد ایوب خان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھا اور کراچی ایئرپورٹ پر ڈیوٹی پر مامور تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ایف آئی اے کا افسر ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا کہ ڈمپر کی ٹکر کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے بعد موٹرسائیکل ڈمپر کے نیچے پھنس گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس 16 اکتوبر 2025 کو ایکسپائر ہوچکا ہے۔

ریسکیو سروس کے مطابق جاں بحق ایف آئی اے افسر کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شاہراہ فیصل پر ریس لگاتی کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی

ادھر شاہراہ فیصل پر ریس کے دوران ایک بے قابو کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں کار اور موٹرسائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ شارع فیصل بلوچ پل پر پیش آیا، دو تیز رفتار کاریں ریس لگارہی تھی، اس دوران ایک کار نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں کار اور موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد زخمی ہوگئے، کار حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔

زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، آس پاس کی سی سی ٹی وی فٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔واقعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025