وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے کاپ 30 کی تیاریوں کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا
وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے کاپ 30 کی تیاریوں کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا جس کے تحت پاکستان ہر سال 50 سے 60 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ پیش کرے گا۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان کا فوکس کاپ 30 میں کلائمیٹ فنانسنگ پر مرکوز ہوگا، پاکستان ہر سال کے لیے 50 سے 60 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ پیش کرے گا۔
کاپ 30 میں چاروں صوبے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پروجیکٹس پیش کیے جائیں گے جب کہ کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر، گلیشئر پروٹیکشن اور واٹر ریچارج جیسے منصوبے پیش کیے جائیں گے۔
وزارتِ موسمیاتی تبدیلی صوبوں کو ان منصوبوں میں انتظامی اور تکنیکی سپورٹ فراہم کرے گی، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کلائمیٹ فنانسنگ کو کاپ 30 کا مرکزی ایجنڈا قرار دیا ہے۔
حکام وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانس کے تحت مختلف پروجیکٹس کی نوعیت میں موصول ہوچکے ہیں۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2030 تک 348 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ درکار ہے، ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو بڑے پیمانے پر مالی معاونت درکار ہے۔
کاپ 30 میں پاکستان موسمیاتی فنانسنگ کے لیے عالمی برادری سے ٹھوس حمایت مانگے گا۔












لائیو ٹی وی