اکتوبر میں مسلسل تیسرے ماہ ٹیسکٹائل برآمدات میں سالانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ

شائع November 5, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 4.39 فیصد بڑھیں، اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.61 فیصد کی کمی ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبرمیں مسلسل تیسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات4.39 فیصدبڑھیں۔

اکتوبر2025 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.61 فیصدکی کمی ہوئی جبکہ ماہانہ بنیاد پر اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.53 فیصد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جولائی تااکتوبر 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 6 ارب 42کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 6 ارب 15 کروڑ ڈالر تھیں، گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 62 کروڑ ڈالر رہا۔

ذرائع کے مطابق ستمبر2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 58 کروڑ ڈالرز تھیں، اکتوبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب63 کروڑڈالرز تھاجبکہ اکتوبر2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 44کروڑ ڈالرز تھیں۔

اس سے قبل اکتوبر2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 36کروڑڈالر جبکہ اکتوبر2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 60کروڑ ڈالر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025