• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

فیصل آباد: پی ٹی آئی کے سزا یافتہ مفرور ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری پیش کر دی

شائع November 6, 2025
جنید افضل ساہی، اے ٹی سی سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے مفرور تھے —فوٹو: پنجاب اسمبلی/ویب سائٹ
جنید افضل ساہی، اے ٹی سی سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے مفرور تھے —فوٹو: پنجاب اسمبلی/ویب سائٹ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ چک جھمرہ (فیصل آباد پی پی-98) سے سابق رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) جنید افضل ساہی نے فیصل آباد کے سول لائنز تھانے میں خود گرفتاری دے دی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جنید افضل ساہی اُس وقت سے مفرور تھے جب فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے انہیں 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا، جہاں سے عدالت نے انہیں سزا پوری کرنے کے لیے ضلع جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

ساہی کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنی سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے اور ساتھ ہی 23 نومبر کو اُن کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے خلاف حکم امتناع کے لیے بھی درخواست دیں گے۔

ادھر، این اے-96 (جڑانوالہ) کے ضمنی انتخاب کے آزاد امیدوار اور سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیـر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ان کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا تاکہ انہیں گرفتار کیا جا سکے، مگر وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پولیس انہیں مجبور کر رہی ہے کہ وہ اپنا نامزدگی فارم واپس لے لیں اور مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر بلال بدر چوہدری (وفاقی وزیر طلال چوہدری کے بھائی) کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025