• KHI: Clear 30.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 40.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.9°C
  • KHI: Clear 30.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 40.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.9°C

بلوچستان میں 30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش، جلسوں، دھرنوں پر پابندی ہوگی

شائع November 6, 2025 اپ ڈیٹ November 6, 2025 08:36pm
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنوں اور 5 سے زائد افراد کا اکھٹے گھومنے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے میں اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنے اور پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026