• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز کے حوالے سے فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاری

شائع November 8, 2025
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز کی جانب سے موصول ہونے والے میسیجز کو روکنے کے لیے زبردست فیچر کی تیاری جاری ہے، جسے جلد ہی پیش کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ایک ایسے فیچر کی تیاری میں مصروف ہیں، جس سے نامعلوم نمبرز سے آنے والے میسیجز کو روکا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والے میسیجز براہ راست ٹیکسٹ کی صورت میں ظاہر نہیں ہوں گے۔

نئے فیچر کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والے پیغامات درخواست کے انداز میں آئیں گے، یعنی جس طرح انسٹاگرام کے انباکس میں نامعلوم افراد کے میسیجز درخواست کے انداز میں آتے ہیں، ایسے ہی واٹس ایپ پر بھی نامعلوم نمبرز کے میسیجز درخواست کے طور پر آئیں گے۔

واٹس ایپ پر پہلے ہی محفوظ نہ کیے جانے والے نمبرز کی جانب سے واٹس ایپ گروپس میں ایڈ کیے جانے پر صارف کو درخواست کی صورت میں دعوت ملتی ہے، اسی طرح نئے فیچر کے تحت میسیج بھی صارف کو درخواست کی صورت میں ملے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو پرائیویسی میں جاکر سیٹنگ بھی کرنی پڑے گی، جس کے بعد ہی فیچر کام کرے گا۔

فی الحال واٹس ایپ کے ماہرین مذکورہ فیچر پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، امکان ہے کہ جلد ہی اس کی آزمائش شروع کردی جائے گی، جس کے بعد اسے متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025