کراچی: ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے روڈ ہیوی ٹریفک کیلئے بند
کراچی میں ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور کمشنر کراچی کی منظوری سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے تک دوطرفہ سڑک کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کی وجہ سے قائد آباد سے ملیر ہالٹ اور ملیر ہالٹ سے سپر ہائی وے تک بدترین ٹریفک جام رہتا تھا۔
اس کی وجہ سے سڑک کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ ہدایت کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک سسی ٹول پلازہ کاٹھور سے ایم نائن سپر ہائی وے استعمال کرے۔












لائیو ٹی وی