• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

شائع November 11, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، آج کے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ آج اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی نیوز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج نے خودکش دھماکا کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025