کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد
کراچی کے علاقے آدم جی نگر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے اہم کارندے احمد رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ کراچی سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم احمد رضا سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم احمد رضا منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم کے خلاف موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد کرنسی کے حوالے سے ایف آئی اے کو مطمئن نہ کرسکا جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔












لائیو ٹی وی