• KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

دوسرے شوہر ڈرماٹولوجسٹ تھے، 9 سال کی رفاقت کے بعد کینسر کے باعث انتقال کر گئے، فریال گوہر

شائع November 14, 2025
— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

ماضی کی مقبول اداکارہ فریال گوہر نے بتایا کہ ان کے دوسرے شوہر ڈرماٹولوجسٹ تھے اور 9 سال کی رفاقت کے بعد کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

فریال گوہر نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی اور شوہر کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ 2002 میں انہوں نے دوسری شادی کی تھی اور ان کی اپنے دوسرے شوہر سے پہلی ملاقات اپنے ڈینٹسٹ کے کلینک پر ہوئی تھی۔

فریال گوہر کے مطابق ان کے دوسرے شوہر ان کے ڈینٹسٹ کے بھائی تھے اور ان کی شادی 9 سال تک قائم رہی، لیکن بعد میں ان کے شوہر کینسر کے باعث انتقال کر گئے، جس کے بعد سے وہ اپنے 18 پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔

انہوں نے اپنے دوسرے شوہر کو نایاب شخصیت کا مالک بتایا، جن کی تھوڑی پر خوبصورت ڈمپل بھی پڑتا تھا۔

فریال گوہر کا کہنا تھا کہ ان کے دوسرے شوہر کیلیفورنیا میں پاکستانی ڈاکٹر تھے، ڈرماٹولوجسٹ کے طور پر کام کرتے تھے اور لاکھوں میں کماتے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے کئی عزیز و اقارب کو کینسر کی بیماری سے لڑتے اور اس کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے دیکھا ہے، اسی لیے وہ اپنی اچھی صحت پر اللہ کی بے حد شکر گزار ہیں۔

فریال گوہر نے بتایا کہ وہ کینسر کے حوالے سے منعقد ہونے والے مختلف سیمینارز میں بھی شرکت کرتی ہیں تاکہ لوگوں کو اس مہلک بیماری سے آگاہی دی جا سکے۔

خیال رہے کہ فریال گوہر نے پہلی شادی اداکار و ڈراما نگار جمال شاہ سے کی تھی، تاہم بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025