• KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

قیمتوں میں بڑے اضافے کے اگلے ہی روز سونے کے نرخ میں بڑی کمی

شائع November 14, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد اضافے کے اگلے روز ہزاروں روپے کی کمی واقع ہوگئی۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ جمعے کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ گزشتہ تجارتی روز کے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے سے کم ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 2 ہزار 829 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 594 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 212 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 45 ہزار 618 روپے رہ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمت مین کمی دیکھی گئی جہاں سونا 33 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 207 ڈالر سے کم ہو کر 4 ہزار 174 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی جاری رہی۔ 24 قیراط کی فی تولہ چاندی 140 روپے کمی سے 5 ہزار 662 روپے سے کم ہو کر 5 ہزار 522 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 120 روپے کم ہو کر 4 ہزار 854 روپے سے گھٹ کر 4 ہزار 734 روپے رہ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 1.40 ڈالر کمی کے ساتھ 54 ڈالر سے کم ہو کر 52.60 ڈالر ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025