• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C

مولانا فضل الرحمٰن کا پاک، بنگلہ دیش تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

شائع November 16, 2025
— فوٹو: جمعیت علمائے پاکستان، ایکس
— فوٹو: جمعیت علمائے پاکستان، ایکس

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کے سہروردی گراؤنڈ میں ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایمان کی وحدت ایک ایسا رشتہ ہے جو ختم نہیں ہو سکتا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام میں عملی جدوجہد اور سرگرم عمل رہنے کا ایک مضبوط اور متحرک جذبہ موجود ہے، مگر دینی تحریکیں تشدد کی نہیں نظریے کے تسلسل اور استحکام کی بات کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وفد صرف کانفرنس میں شرکت کے لیے نہیں آیا، بلکہ پاکستان کے عوام کا خیرسگالی کا پیغام بھی لایا ہے، ختمِ نبوت کے مرکزی موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عقیدہ مسلمانوں کا مشترکہ ایمان ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان ایک ہی امت کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ برصغیر کے علما اس موقف پر متحد ہیں کہ حضرت محمد کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے والا کوئی بھی شخص دائرہ اسلام سے باہر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

مولانا فضل نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھے گا، اور دونوں ملکوں کے درمیان خیرسگالی اور محبت میں مزید اضافہ ہوگا۔

تقریب میں شریک افراد فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے نظر آئے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025