• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Cloudy 12.7°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Cloudy 12.7°C

والد کے رویے کی بنیاد پر بیٹی کے لیے بہتر باپ بننے کا فیصلہ کیا، عثمان مختار

شائع November 16, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

اداکار و فلم ساز عثمان مختار نے کہا کہ وہ بالکل بھی اپنے والد کی طرح باپ نہیں بننا چاہتے، کیونکہ ان کے والد کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا، اسی بنیاد پر وہ اپنی بیٹی کے لیے بہتر باپ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عثمان مختار نے حال ہی میں زارا نور عباس کے یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والد بننے کے اپنے تجربات اور خیالات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بالکل بھی اپنے والد کی طرح باپ نہیں بننا چاہتے، کیونکہ ان کے والد کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا، اسی بنیاد پر وہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنی بیٹی کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں۔

عثمان مختار نے اعتراف کیا کہ والد کے رویے کی وجہ سے ہی وہ اپنی بیٹی کے لیے بہتر والد بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگر والد ویسے نہ ہوتے تو ان کی اپنی شخصیت بھی مختلف ہوتی۔

اداکار نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے بہت فکر مند رہتے ہیں اور انہوں نے اس کی پیدائش سے پہلے ہی باپ کے کردار کے حوالے سے مطالعہ شروع کر دیا تھا اور بچوں کے ڈاکٹر اور ویکسین کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنی شروع کردی تھیں تاکہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اس کا بہترین طبی خیال رکھا جا سکے۔

عثمان مختار نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش سے قبل ہی وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے تھے تاکہ معلوم کر سکیں کہ پیدائش کے بعد بیٹی کو کس طرح کی ویکسین کی ضرورت پیش آئے گی اور طبی طور پر کس طرح اس کا خیال رکھنا ہے۔

اداکار کے مطابق ان کی بیوی ان کے ساتھ نہیں گئیں تھیں اور انہیں یہ حرکت عجیب بھی لگی تھی کہ بچی ابھی پیدا نہیں ہوئی اور وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے، یہاں تک کہ ڈاکٹرز بھی انہیں بغیر بچی کے دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

خیال رہے کہ عثمان مختار نے 2021 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025