• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

تھائی لینڈ سے 81 بندروں کی کمبوڈیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 اسمگلر گرفتار

شائع November 16, 2025
گزشتہ سال تھائی لینڈ نے ایک ہزار انتہائی خطرے سے دوچار لیمرز اور کچھوے مڈغاسکر  واپس بھیجے تھے۔ —فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ سال تھائی لینڈ نے ایک ہزار انتہائی خطرے سے دوچار لیمرز اور کچھوے مڈغاسکر واپس بھیجے تھے۔ —فوٹو: اے ایف پی

تھائی لینڈ کی فوج نے بتایا ہے کہ تھائی رینجرز نے مبینہ طور پر بین الاقوامی جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا، یہ افراد کمبوڈیا کی سرحد کے قریب ایک گاڑی میں 81 مکاک بندروں کے ساتھ پکڑے گئے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ جنگلی حیات کے اسمگلروں کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ ہب ہے، جو اکثر انتہائی قیمتی اور خطرے سے دوچار جانوروں کو چین، تائیوان اور جنوب مشرقی ایشیا کے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔

پٹرولنگ ٹیم نے جمعہ کے دن دوپہر گاڑی کو ساکائیو صوبے کے آرانیہ پراتھیت ضلع میں روکا، جہاں فوجیوں نے بندروں کو نیلے جال میں قید پایا۔

فوج کے 12ویں رینجر فورسز رجمنٹ (جو اس علاقے کے لیے ذمہ دار ہے) نے فیس بک پر بیان میں کہا کہ جمعہ کی دوپہر 3:20 منٹ پر حکام نے دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور ان کی گاڑی کی تفتیش کی۔

فوجیوں نے میٹھامفیٹامین گولیاں اور کرسٹل میتھ بھی برآمد کیں، اگرچہ ان کی مقدار ظاہر نہیں کی گئی۔

فوج نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تھائی لینڈ سے کمبوڈیا میں مکاک بندروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

فوج اور پولیس مل کر جنگلی حیات کی حفاظت اور منشیات کے قوانین کے تحت مقدمات درج کرانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

گزشتہ سال دونوں ممالک کی جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کے بعد تھائی لینڈ نے تقریباً ایک ہزار انتہائی خطرے سے دوچار لیمرز اور کچھوے مڈغاسکر واپس بھیجے تھے۔

مئی میں تھائی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا، جن پر 2 بندوں کے بچے تھائی لینڈ اسمگل کرنے کا شبہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025