• KHI: Clear 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Clear 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

دھابیجی پر بجلی کے تعطل کے باعث شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا خدشہ

شائع November 16, 2025
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) نےکراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کے تعطل کے باعث شہر کو روزانہ 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کراچی کے بڑے علاقوں کو پانی فراہم کرنے والا اہم اسٹیشن ہے اور اسے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن چلاتا ہے، ماضی میں اس اسٹیشن کے تعطل نے ضلع شرقی اور وسطی کے علاقوں ناظم آباد، نیو کراچی، لانڈھی اور کورنگی میں پانی کی فراہمی متاثر کی ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی اسٹیشن کے فیز 2 میں صبح 6 بجکر 35 بجے بجلی کا بڑا تعطل ہوا۔

ترجمان کے مطابق لائن نمبر 5 متاثر ہوئی ہے اور فیز 2 کے دو پمپ بند ہو گئے ہیں، اس کے نتیجے میں شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ لائن کی مرمت ’ہنگامی بنیاد‘ پر مکمل کی جائے گی اور اسٹیشن کی انتظامیہ وقت پر مرمت مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مرمت مکمل ہونے کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا نظام معمول کے مطابق کام کرے گا۔

یاد دہانی کے طور پر بتایا گیا کہ کے تھری پمپنگ ہاؤس دھابجی اسٹیشن میں 5 نومبر سے 36 گھنٹے تک کیبل فالٹ کے باعث بند رہا تھا۔

دھابجی اسٹیشن شہر کو پانی کی فراہمی کا بنیادی مرکز ہے اور اس کا مسلسل بجلی پر انحصار ہے، بجلی کے مختصر تعطل سے بھی پانی کی فراہمی فوری متاثر ہو جاتی ہے۔

یہ اسٹیشن گزشتہ 10 سال سے ناقص دیکھ بھال اور تکنیکی مسائل کا شکار ہے اور اس سال کئی بار خرابیاں پیش آچکی ہیں، جس کے باعث شہری مختلف علاقوں میں پانی کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

جنوری میں بھی دھابجی اسٹیشن میں بجلی کے تعطل کے سبب پانی کی 2 پائپ لائنوں کے پھٹنے سے 100 ایم جی ڈی پانی کی کمی ہوئی تھی، جون کے آخر میں اسٹیشن 3 دن تک بجلی سے محروم رہا تھا جس کے باعث 350 ایم جی ڈی پانی کی کمی واقع ہوئی تھی۔

گزشتہ ماہ دھابجی اسٹیشن کے ایک پمپ کو دیکھ بھال کے لیے بند کیا گیا تھا، جبکہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پہلے ہی بجلی کے تعطل کا شکار تھا۔

شہر میں پانی کی مسلسل کمی کے باعث لوگ زیادہ تر پانی کی ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں، لیکن انہیں پانی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ واٹر کارپویشن کو کو ہر ضلع کے لیے مختص پانی سے زیادہ بکنگ موصول ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025