• KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

میری ہر بات پر تنازع بن جاتا ہے، پاکستانی کنگنا رناوت بن گئی ہوں، نازش جہانگیر

شائع November 16, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

مقبول اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ہر بات پر بلاوجہ تنازع کھڑا کردیا جاتا ہے، جس کے باعث انہیں کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ پاکستانی کنگنا رناوت بن گئی ہوں۔

نازش جہانگیر نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر سے متعلق مسلسل بنتے تنازعات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی کوئی بات کرتی ہیں تو اس پر تنازع کھڑا کردیا جاتا ہے، حالانکہ اس تنازع سے انہیں کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ان کے مطابق یہ سوچ بھی بالکل غلط ہے کہ تنازع بننے سے اداکار کو زیادہ کام ملتا ہے، کیونکہ ان کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ہر بات پر بحث چھیڑ دی جاتی ہے، جس کے باعث کبھی کبھار انہیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ پاکستانی ’کنگنا رناوت‘ بن گئی ہوں۔

نازش جہانگیر نے اعتراف کیا کہ وہ تنازع کو پسند نہیں کرتیں کیونکہ اس پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا ہے، اور وہ ہر ایک کو جاکر یہ وضاحت بھی نہیں دے سکتیں کہ اصل بات کیا تھی یا ان کے بارے میں تنازع کیوں بنایا گیا۔

کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ان سے متعلق تنازع اس لیے پیدا کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ خود کے بارے میں سب سے عجیب افواہیں انہوں نے یہ سنی تھیں کہ ان کی شادی ہوگئی ہے اور انہوں نے شوبز چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ افواہیں زیادہ تر اُس وقت گردش کرتی ہیں، جب انہیں کسی ڈرامے میں کام کیے ہوئے زیادہ عرصہ گزر جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025