راولپنڈی: شاہ عبداللہ دوم کا جی آئی ڈی ایس کا دورہ، پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ کیا اور پاک فوج کی فائر اینڈ منور ایکسرسائز کا معائنہ کیا، ساتھ ہی شاہ عبداللہ دوم نے آرمی چیف کو آرڈر آف ملٹری میرٹ فرسٹ ڈگری سے بھی نوازا۔
ڈان نیوز کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) کا دورہ کیا، جی آئی ڈی ایس پہنچے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں پاکستانی دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ بھی کیا، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف بھی فیلڈ فائرنگ رینج میں موجود تھے جب کہ آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت بھی شرکا میں شامل تھے۔
شاہ عبداللہ دوم نے پاک فوج کی فائر اینڈ منور ایکسرسائز کا معائنہ کیا، مشترکہ مشق میں روایتی و فضائی فائر پاور اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا، شاہ عبداللہ دوم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہ عبداللہ دوم کی آمد پاک-اردن دوستی کی مضبوطی کا ثبوت ہے، ساتھ ہی پاکستان اور اردن کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔












لائیو ٹی وی