• KHI: Sunny 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Sunny 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

نئی دہلی دھماکا ’ خود کش بمبار’ کی کارروائی تھی، ساتھی کو گرفتار کرلیا، بھارتی حکام

شائع November 16, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی میں ہونے والا کار دھماکا ایک ’ خودکش بمبار’ کی کارروائی تھی، اور خودکش بمبار کے ساتھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی انسدادِ دہشت گردی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ حملہ آور اور دوسرا مشتبہ شخص دونوں بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں حالیہ دنوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں۔

تحقیقات میں ”بڑی پیش رفت“ کا اعلان کرتے ہوئے این آئی اے نے کہا کہ اس نے عامر رشید علی کو گرفتار کیا ہے، جسے ’’خودکش بمبار‘‘ کا ساتھی قرار دیا گیا ہے، جس کے نام پر وہ کار رجسٹرڈ تھی جو دھماکے میں استعمال ہوئی۔

ایجنسی کے مطابق وہ نئی دہلی آیا تھا تاکہ اس کار کی خریداری میں مدد کرے جسے بعد میں بارودی مواد (IED) سے بھری گاڑی کے طور پر استعمال کیا گیا۔

بیان میں کار کے ڈرائیور کی شناخت عمرالنبی کے طور پر کی گئی، جو بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کا رہائشی اور ریاست ہریانہ کی ایک یونیورسٹی میں جنرل میڈیسن کا اسسٹنٹ پروفیسر تھا۔

دھماکا پیر کے روز ایک مصروف میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا، جو دہلی کے قدیم علاقے اولڈ دہلی میں تاریخی لال قلعہ کے پاس واقع ہے، جہاں بھارتی وزیراعظم یومِ آزادی پر ہر سال خطاب کرتے ہیں۔

اسپتال کے اہلکار کے مطابق دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ واضح نہیں کہ آیا عمر النبی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھا یا نہیں۔ تاہم این آئی اے کے بیان میں کہا گیا کہ حملے میں 10 بے گناہ افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔

این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ اس نے عمرالنبی کی ایک اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حملے کو ”سازش“ قرار دیا ہے، اور ان کی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ حملہ آوروں، ان کے ساتھیوں اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025