اسمارٹ ایکسپو 2025 کا ریاض میں افتتاح، پاکستان، چین اور سعودی صنعتی تعاون میں اہم سنگِ میل
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 3 روزہ اسمارٹ ایکسپو 2025 کا افتتاح کر دیا گیا، شاہی خاندان آلِ سعود کے رکن شہزادہ نہار بن عبداللہ اور شہزادہ محمد بن نہار نے پاکستانی کاروباری شخصیت ارمغان مقیم کے ہمراہ جدید ترین ایکسپو کا افتتاح کیا۔
15 سے 17 نومبر 2025 تک دی ایرینا ریاض میں منعقد ہونے والی اسمارٹ ایکسپو 2025 خطے کی اہم ترین صنعتی اور آٹوموبائل نمائشوں میں سے ایک ہے، جس میں237 سے زائد چینی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جسے پاکستان، چین اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی صنعتی تعاون کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
تقریب کے دوران پاکستانی بزنس لیڈر ارمغان مقیم نے شہزادہ نہار بن عبداللہ کا استقبال کیا اور انہیں نمائش کا دورہ کروایا، انہوں نے قابل احترام معزز سعودی شخصیت کو چینی صنعتوں کی جانب سے پیش کی گئی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایجادات سے بھی متعارف کروایا۔
شہزادہ نہار بن عبداللہ نے نمائش کے شاندار انتظامات کو سراہا اور ریاض میں سامنے آنے والے تکنیکی ارتقا اور نئی مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر خوشی کا اظہار کیا۔
ایکسپو کی اہم ترین سرگرمیوں میں سے ایک چائنا-ہینان اور سعودی عرب انڈسٹریل کو آپریشن میچ میکنگ کانفرنس تھی، جو ہینان صوبے کے ڈیپارٹمنٹ آف انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے منعقد کی گئی، اہم کانفرنس میں تینوں ممالک کے نمائندوں نے صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو اعادہ کیا۔
اسمارٹ ایکسپو 2025 مشرقِ وسطیٰ اور دنیا بھر میں عالمی شراکت داری، تکنیکی تبادلے اور صنعتی ترقی کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
افتتاحی تقریب میں متعدد معروف بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی جن میں سی ای او گلف اویسس فا وین یانگ، سی ای او کلیور بِکسل محترمہ سارہ، آرگنائز ذیشان ہاشمی اور اسٹیو، ڈائریکٹر، جیلی گروپ محترم محمد، ڈائریکٹر کمرشل، شانڈونگ مس وانگ، ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اور گلف اویسس ٹیم کے سینئر نمائندے شامل تھے۔












لائیو ٹی وی