نائیجیریا: چارٹر طیارہ تباہ 14 افراد ہلاک

لاگوس: لاگوس میں ایک نائجیرین چارٹر طیارہ جمعرات کے روز اڑنے کے کچھ ہی لمحوں بعد انجن فیل ہونے کے باعث ائیر پورٹ ایندھن ڈپو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا طیارے میں بیس افراد سوار تھے جن میں چودہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا۔
ایوی ایشن کی وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاگوس کے مرتالھ محمد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے طیارہ 9:30 پر اڑا طیارہ برازیلی فرم ساختہ تھا جو نائیجیریا کی نجی ایئر لائنز کی ملکیت تھا۔
وزارت کیمطابق طیارہ اڑنے کے دو منٹ بعد تباہ ہو گیا طیارے میں عملے کے سات افراد سمیت 13 افراد سوار تھے۔
ایوی ایشن کے وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ چھ افراد زندہ ہیں جبکہ چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا کی فضائی حدود مینجمنٹ ایجنسی کے ایک افسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انجن کے فیل ہونے کے باعث طیارہ تباہ ہوا اور زمین سے ٹکرانے کی وجہ سے طیارے میں آگ لگ گئی۔
ایوی ایشن کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ طیارے کا بلیک بکس ایوی ایشن کے حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔