• KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Sunny 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

ایل این جی کی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ

شائع November 18, 2025
— فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
— فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کامزید اضافہ کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.17 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت11.45ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نےاکتوبر کے لیے ایل این جی 2 فیصد تک مہنگی کی تھی، اوگرا نےستمبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025