• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

بولی وڈ کی پاکستان مخالف فلم ’دھرندر‘ میں بینظیر بھٹو کی تصاویر کا استعمال

شائع November 18, 2025 اپ ڈیٹ November 19, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارت کی آنے والی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں ملک کی سابق پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر کے استعمال سمیت شہید پولیس افسر اسلم چوہدری اور رحمٰن ڈکیت سمیت دیگر کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

پروپیگنڈا فلم کو آئندہ ماہ دسمبر کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری کے مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

جاری کیے گئے ٹریلر میں لیاری کو جنگ کے میدان کے طورپر دکھایا گیا ہے، فلم میں رنویر سنگھ، سنجے دت اور اکشے کھنہ اور دیگر اداکار کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

ٹریلر میں ارجن رام پال کو پاکستانی خفیہ ادارے کے میجر کے طور پر دکھایا گیا ہے، رنویر سنگھ کو را کے ایجنٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے، جب کہ سنجے دت کو اسلم چوہدری اور اکشے کھنہ کو رحمٰن ڈکیت کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سامنے آنے کے بعد خود بھارتی شائقین نے بھی فلم کا افسانوی اور انتہائی شرمناک قرار دیا اور تبصرے کیے کہ بھارتی صرف فلموں میں ہی ایسا کام کر سکتے ہیں۔

’دھرندر‘ بولی وڈ کی کوئی پہلی فلم نہیں جو پاکستان مخالف ہو، بھارت کی جانب سے اپنی فلموں کی کمائی کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے خلاف مواد شامل کیا جاتا ہے۔

بولی وڈ نہ صرف پاکستان مخالف بلکہ اسلام مخالف فلمیں بنانے کی وجہ سے بھی بدنام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025