ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک بار پھربجلی سستی ہونے کا امکان
ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھربجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی65 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی پی پی اے نےاکتوبرکی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، نیپراکی جانب سے درخواست پر 27 نومبرکوسماعت کی جائے گی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہوگا، اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیےستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔
یاد رہے کہ ستمبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی48پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔












لائیو ٹی وی