لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہونے لگی
لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بہتر ہونے لگی، نومبر میں پہلی بار ایئرکوالٹی انڈیکس میں حیرت انگیز کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں نومبر میں پہلی بار اے کیو آئی میں حیرت انگیز کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہر کا اے کیو آئی 479 سے کم ہوکر 277 پر آگیا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے آگاہ کیا کہ آلودگی کنٹرول میں ہے، اے کیو آئی میں بہتری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ملٹی سیکٹورل ایکشن پلان اور ہر محکمے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سمت سے ہواؤں کا رک جانا بھی آلودگی میں نمایاں کمی کا بڑا سبب رہا جبکہ فیلڈ ٹیمیں 24 گھنٹے کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ماحول دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔












لائیو ٹی وی