• KHI: Partly Cloudy 22.4°C
  • LHR: Clear 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.4°C
  • LHR: Clear 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C

ملک بھر میں ریلوے کی زمینوں پر قبضوں کی دستاویزات سامنے آگئیں

شائع November 21, 2025
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو پاکستان ریلوے کی 2019-20 کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے ہوا تھا—فائل فوٹو: آن لائن
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو پاکستان ریلوے کی 2019-20 کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے ہوا تھا—فائل فوٹو: آن لائن

ملک بھر میں ریلوے کی زمین پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے، ریلوے کی 12 ہزار 500 ایکڑ اراضی پر افراد اور ادارے قابض ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ملک بھر میں پاکستان ریلوے کی ملکیت اراضی اور قبضہ شدہ اراضی کے سرکاری اعدادوشمار کی تفصیل سامنے آگئی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں 8.5 ہزار ایکڑ ریلوے زمین پر نجی ادارے و افراد قابض ہیں جب کہ ریلوے کی 4 ہزار ایکڑ زمین پر سرکاری ادارے قابض ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں ریلوے کی 12.5 ہزار ایکڑ زمین پر غیرقانونی قبضہ ہے، ملک بھر میں ریلوے کی کل ملکیت 168.9 ہزار ایکڑ زمین ہے۔

اسلام آباد میں ریلوے کے پاس 1.1 ہزار ایکڑ زمین ملکیت ہے، پنجاب میں ریلوے کی ملکیت 91.6 ہزار ایکڑ زمین ہے، سندھ میں ریلوے کی ملکیت 38.7 ہزار ایکڑ زمین ہے جب کہ بلوچستان میں ریلوے کے پاس 9 ہزار ایکڑ زمین ملکیت ہے اور خیبرپختونخوا میں ریلوے کے پاس 28.4 ہزار ایکڑ زمین ہے۔

اسی طرح، پنجاب میں ریلوے کی 5.6 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، سندھ میں ریلوے کی 5 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہے جب کہ بلوچستان میں 1 ہزار ایکڑ اور خیبرپختونخوا میں 0.7 ہزار ایکڑ ریلوے زمین پر قبضہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 فروری 2026
کارٹون : 14 فروری 2026