• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

شائع November 22, 2025
— فائل فوٹو : ڈان
— فائل فوٹو : ڈان

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 682 روپے ہو گئی۔


اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 808 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 37 ہزار 52 روپے میں فروخت ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4,065 ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں 48 روپے اضافے سے 5,270 روپے ہوگئی جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 41 روپے اضافے کے بعد 4,518 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.48 ڈالر اضافے کے بعد 49.50 ڈالر سے بڑھ کر 49.98 ڈالر ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025