• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C

پاکستان میں بڑھتی آبادی سنگین مسئلہ، حکومت اور عوام کو مل کر سوچنا ہوگا، ڈاکٹر زیب ڈہر

شائع November 22, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ٹیو سندھ (پی پی ایچ آئی) کی ڈاکٹر زیب ڈہر کا کہنا ہےکہ پاکستان میں بڑھتی آبادی ایک سنگین مسئلہ ہے، عوام اور حکومت کو اس حوالے سے مل کر سوچنا ہوگا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’اِن فوکس‘ میں میزبان نادیہ نقی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زیب ڈہر نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی ہے، موجودہ حالات میں حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر پارہی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ سب سے بڑا چیلنج ہے، تاہم حکومت کے پاس ایسی کوئی بھی منصوبہ بندی نہیں کہ جس سے فوری طور پر بڑھتی آبادی پر قابو پایا جا سکے۔

 

ڈاکٹر زیب ڈہر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے افراد، جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، انہیں سمجھائے کہ بچے اتنے پیدا کریں، جن کو روٹی، کپڑا اور مکان سمیت دیگر بنیادی سہولیات بآسانی فراہم کر سکیں۔

 

ڈاکٹر زیب ڈہر کے مطابق صوبہ سندھ میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مناسب پیش رفت سامنے آرہی ہے، دہی علاقوں میں بڑھتی آبادی میں کمی دیکھی گئی، جس کی بنیادی وجہ وہاں کام کرنے والے فلاحی ادارے ہیں، جو مقامی آبادی کو خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرح دیگر صوبوں میں اس طرح کے اقدامات اُٹھائے جائیں تو ممکن ہے کہ وہاں بھی بڑھتی آبادی میں کسی حد تک کمی واقع ہو جائے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کرنٹ سسٹم میں صرف خاندانی منصوبہ بندی کی پلاننگ، اسٹاف ہائرنگ اور آپریشنل کاموں میں مصروف ہے۔

اس ادارے کو ضم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، اس کا کام اسکل ڈیویلپمنٹ اور پالیسی میکنگ ہونا چاہیے نہ کر سروس ڈیلیوری۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025