• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

مدارس اپنے نصاب میں سائنس اور جدید تعلیم شامل کریں، وزیراعلیٰ سندھ

شائع November 23, 2025
مراد شاہ نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں مدارس جدید تعلیمی ادارے تھے، جو نمایاں سائنسدان، مفکر اور مورخ تیار کرتے تھے۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی
مراد شاہ نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں مدارس جدید تعلیمی ادارے تھے، جو نمایاں سائنسدان، مفکر اور مورخ تیار کرتے تھے۔ —فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مدارس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نصاب میں سائنس اور ہنر شامل کریں، اس سے طلبہ جدید دنیا میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق کراچی میں جامعۃ الرشید کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس کو طلبہ کو یہ سکھانا چاہیے کہ اپنے خالق کے ساتھ تعلق مضبوط کیسے کریں اور اس کی مخلوقات کے ساتھ مہربانی کیسے کریں، ایسا کرنے سے ہم معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس تقریب میں دیگر کے علاوہ ادارے کے مذہبی رہنما اور علمی شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں جامعۃ الرشید کے سرپرست مفتی عبدالرّحیم، جامعہ الغزالی کے چانسلر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ذیشان احمد، وائس چانسلر مفتی احسان وقار اور دیگر شامل ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے دینی اور عصری تعلیم کو مربوط کرنے کے جامععۃ الرشید کے ترقی پسندانہ نقطۂ نظر کی تعریف کرتے ہوئے دعوت دینے پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ علما سے خطاب کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے مقاصد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ فیکلٹی اور علماء قوم کے موجودہ چیلنجز سے آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، ایسے علما تیار کرنا جو نہ صرف موجودہ مسائل سے آگاہ ہوں بلکہ انہیں حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں مدارس دنیا کے سب سے جدید تعلیمی ادارے تھے، جو نمایاں سائنسدان، مفکر اور مورخ تیار کرتے تھے، مغرب نے سائنسی ترقی مسلمانوں کی دریافتوں اور تحقیقات کی بنیاد پر حاصل کی، لیکن ہم، جو اس علم کے بانی تھے، پیچھے رہ گئے۔

وزیرِ اعلیٰ نے نشاندہی کی کہ ابتدائی مدرّسہ نصاب میں طب (حکمت)، فلکیات، نیویگیشن اور ریاضی جیسے مضامین شامل تھے، جو دینی تعلیم کے ساتھ دیے جاتے تھے، جس سے فارغ التحصیل ہر شعبے کے ماہر بنتے تھے۔

مراد علی شاہ نے اس بات پر خاص خوشی ظاہر کی کہ مدرّسہ اور جامعہ الغزالی کا بیک وقت قیام، درس نظامی کو جدید تعلیم کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔

انہوں نے بی ایس اور ایم ایس ڈگریوں کے ساتھ ساتھ 4 بین الاقوامی زبانوں (عربی، انگریزی، ترک، اور چینی) اور ٹیکنالوجی کورسز کی پیشکش کے اقدام کی تعریف کی۔

انہوں نے حاضرین کو یاد دلایا کہ بنیادی سائنسی اصول دراصل مسلم سائنسدانوں نے قائم کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025