اوگرا اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوٰے کی حقیقت سامنے آ گئی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوٰےکی حقیقت سامنے آگئی۔
اوگرا نے مجموعی طور پرگیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافےکی منظوری دی، اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی۔
اوگرانے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، سوئی سدرن کے لیے گیس118 روپے47 پیسےفی ایم ایم بی ٹو مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی ہے، سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت میں یہ اضافہ7.14 فیصد بنتا ہے، سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 1777روپے02پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہوجائےگی۔
اسی طرح سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمتوں میں4.89 فیصداضافے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے یہ اضافہ 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے، سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمت 1852روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائےگی۔
اوگرانےسابقہ شارٹ فال میں گیس کمپنیوں کےلیے 60ارب 88 کروڑ روپے ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی، اوگرا نے فیصلہ منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، سوئی گیس کمپنیوں نے قیمت میں 28.62 فیصد تک اضافہ مانگا تھا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد اورسوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطا 3 فیصد کمی کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اوگرا نے رواں مالی سال گیس کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کے تحت فیصلہ کیا، اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ ایس این جی پی ایل کے لیے گیس کی قیمت 1804.08روپے اور ایس ایس جی سی کے لیےگیس کی قیمت 1549.41 روپے فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی نےگیس کی قیمت میں 22فیصد اضافے اورسوئی ناردرن نے28.62 فیصد گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی تھی۔












لائیو ٹی وی