تین کے بجائے دو بیویوں کے ساتھ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن کو تنقید کا سامنا
معروف اینکر اقرار الحسن کو اپنی تیسری اہلیہ کی شادی کی سالگرہ تینوں کے بجائے دو بیویوں کے ساتھ منانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
اقرار الحسن اور ان کی تیسری اہلیہ اینکر عروسہ خان نے 25 نومبر کو شادی کی دوسری سالگرہ منائی، دونوں کی شادی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
عروسہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی شادی کی سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے 25 نومبر کو شادی کی سالگرہ منائی۔

عروسہ خان اور اقرار الحسن نے 2024 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی کی چہ مگوئیاں 2023 سے تھیں لیکن انہوں نے پہلے شادی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔
اب انہوں نے شادی کی دوسری سالگرہ منائی، ان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب میں اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرت العین نے بھی شرکت کی جب کہ ٹی وی میزبان کی تیسری اہلیہ فرح اقرار تصویر میں نظر نہ آئیں۔
ایک بیوی کی شادی کی سالگرہ کو دو بیویوں کے ساتھ منانے کی اقرار الحسن کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، وہیں ان کی شادی کی سالگرہ پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
بعض صارفین نے شکوہ کیا کہ انہیں ایک بیوی کی شادی کی سالگرہ تینوں بیویوں کے ساتھ منانی چاہیے تھی یا پھر صرف اسی اہلیہ کے ساتھ سالگرہ مناتے، جس کی شادی کی سالگرہ تھی۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، وہیں کچھ افراد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ زندگی تو اقرار الحسن جی رہے ہیں، باقی سب تو گزار رہے ہیں۔













لائیو ٹی وی