• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

ہر بالغ فرد میں پائے جانے والے وائرس سے لوپس ہونے کا انکشاف

شائع November 25, 2025
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ تقریبا ہر بالغ فرد میں پایا جانے والا Epstein-Barr نامی وائرس ممکنہ طور پر سیسٹیمک لوپس ایریتیھمیٹوسس systemic lupus erythematosus (SLE) یعنی لوپس جیسی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

طبی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق سانفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ تقریباً ہر انسان میں پایا جانے والا Epstein-Barr نامی وائرس آٹو امیون ڈیزیز کا سبب بن سکتا ہے۔

مطالعے میں سائنسدانوں نے جدید single-cell sequencing ٹیکنالوجی استعمال کی تاکہ ان بی نامی خلیات کی نشاندہی کی جائے جن میں مذکورہ Epstein-Barr وائرس موجود ہوتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے خلیات کی نشاندہی کے نتیجے میں یہ معلوم ہوا کہ لوپس کے مریضوں میں ایسے بی نامی خلیات کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جن میں وائرس پایا جاتا ہے، عام افراد کے مقابلے میں لوپس کے مریضوں میں ایسے خلیات تقریباً 25 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ Epstein-Barr نامی وائرس خلیات کو دوبارہ پروگرام کرتا ہے، خاص طور پر یہ وائرس خلیات کو ایک پروٹین EBNA2 بنانے پر مجبور کرتا ہے جو خلیاتی جینز کو چالو کرتی ہے اور سوزشی (inflammatory) اور خود مدافعتی رد عمل کو بھڑکاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے عمل سے وائرس خلیات کو ڈرائیوربنا دیتا ہے جو مدافعتی نظام کو تحریک دے کر جسم کے اپنے ٹشوز پر حملہ کرنے والے رد عمل کو شروع کرتے ہیں۔

ساتھی محققین نے یہ امکان بھی پیش کیا ہے کہ یہی میکانزم دیگر خود مدافعتی بیماریوں، جیسے ملٹیپل اسکلیرسس یا آرتھرائٹس میں بھی کارفرما ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025