• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C

ڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو 24 گھنٹے میں دوسری بار نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

شائع November 26, 2025
ایک روز قبل، مسلح افراد نے مچھ اور آبِ گم کے درمیانی علاقے میں ٹرین پر پہاڑوں سے فائرنگ کی تھی. —فائل فوٹو: اے ایف پی
ایک روز قبل، مسلح افراد نے مچھ اور آبِ گم کے درمیانی علاقے میں ٹرین پر پہاڑوں سے فائرنگ کی تھی. —فائل فوٹو: اے ایف پی

جعفر ایکسپریس کو 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، شرپسند عناصر نے منگل کو ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک کے ساتھ بم نصب کیا تھا، تاہم ٹرین کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ علاقے کے لوگوں نے مقامی انتظامیہ کو ریلوے ٹریک کے قریب مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جو ڈیرہ مراد جمالی سے گزرتا ہے اور بلوچستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملاتا ہے۔

سکیورٹی اہلکار، جن میں پولیس افسران بھی شامل تھے، فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی تلاشی شروع کی، جس کے دوران ایک دیسی ساختہ بم ریلوے ٹریک کے قریب نصب ملا۔

نصیرآباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) غلام سرور بھیو نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا، جس کا وزن تقریباً 3.5 کلوگرام تھا، اور مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کا مقصد پشاور سے آنے والی اور کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین کو نشانہ بنانا تھا۔

صرف ایک روز قبل، مسلح افراد نے مچھ اور آبِ گم کے درمیانی علاقے میں ٹرین پر پہاڑوں سے فائرنگ کی تھی، تاہم، ٹرین پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس پر حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025