• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

اہلیہ کی مکمل رضامندی شامل ہے، یوٹیوبر اذلان شاہ کا دوسری شادی کرنے کا اعلان

شائع November 26, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

یوٹیوبر و ٹک ٹاکر اذلان شاہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ دوسری شادی کررہے ہیں۔

اذلان شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک اہم بات ہے جو وہ سب سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ بطور معروف شخصیت یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود اس معاملے پر بات کریں، اس سے پہلے کہ لوگوں کو یہ بات کسی اور ذریعے سے معلوم ہو۔

اذلان شاہ کے مطابق یہ صورتحال ان کے لیے خاصی عجیب ہے لیکن وہ دوبارہ شادی کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کی پہلی اہلیہ نے بھی رضامندی دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فیملی کو اس تمام صورتحال سے دور رکھا جائے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ ازلان شاہ نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور ان کی ایک 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025