• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

ڈکی بھائی تقریبا 4 ماہ بعد جیل سے رہا

شائع November 26, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

جوئے کی ایپلی کیشن کی تشہیر میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی تقریبا 4 ماہ بعد جیل سے رہا ہوگئے۔

ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 17 اگست 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ملزم پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کا الزام عائد ہے۔

یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ ریاست کی جانب سے این سی سی آئی اے لاہور کے ذریعے درج کیا گیا تھا، جس میں ان پر الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپامنگ) اور 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات بی-294 (تجارتی مقاصد کے لیے انعام کی پیشکش) اور 420 (دھوکہ دہی اور جائیداد کی فراہمی کے لیے بدنیتی سے عمل کرنا) شامل کیے گئے تھے۔

اپنی گرفتاری کے خلاف ڈکی بھائی نے عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی لیکن متعدد بار ان کی درخواست مسترد ہوگئی تھی، تاہم عدالت نے 24 نومبر کو ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی تھی۔

دو دن قبل لاہور ہائی کورٹ نے ڈکی بھائی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد 26 نومبر کو انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈکی بھائی تقریبا 4 ماہ تک جیل میں رہے، جیل میں قید اور عدالتوں میں پیشی کے وقت ڈکی بھائی کی متعدد ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں پریشان دیکھا گیا تھا۔

جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر کے کیس میں این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کی اہلیہ ٹک ٹاکر عروب جتوئی سمیت دیگر ٹک ٹاکرز کے خلاف بھی تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025