• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بغیر آپریشن بچی کے معدے سے بال پن نکال لی

شائع November 27, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز نے کامیاب انڈو اسکوپک پروسیجر کے ذریعے 3 سالہ بچی کے معدے سے ایک بال پن کو کامیابی سے نکال لیا، جو بچی نے حادثاتی طور پر نگل لی تھی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ پیچیدہ اور خطرناک پروسیجر جس میں اندرونی زخم کا خطرہ بھی شامل تھا، ڈاکٹر حوریہ رحمٰن نے ماہرانہ طور پر انجام دیا۔

لاہور جنرل ہسپتال کے ایک ترجمان کے مطابق اینستھیزیا ٹیم کو بھی بچی کی کم عمر کی وجہ سے بہت احتیاط برتنی پڑی، لیکن انہوں نے اپنا کام بخوبی انجام دیا، پورا پروسیجر پروفیسر شاہد، پروفیسر فریاد حسین اور ڈاکٹر حسن سلیمان کی نگرانی اور رہنمائی میں مکمل کیا گیا۔

ابتدائی جائزے کے مطابق، چنگی امر سدھو کی رہائشی بچی جنت نے بال پن نگل لی تھی، جس سے اندرونی نقصان کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔

طبی ٹیم نے فوری طور پر فیصلہ کیا کہ بیرونی شے کو انڈو اسکوپی کے ذریعے معدے سے نکالا جائے گا تاکہ سرجری سے بچا جا سکے، طریقہ کار کامیابی سے مکمل ہوا اور بچی کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025