• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے، سب کچھ دوستی اور مذاق کے دائرے میں ہوتا ہے، مہوش حیات

شائع November 27, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے اور ان کی مزاحیہ حرکات و چھیڑ چھاڑ صرف دوستانہ ماحول میں ہوتی ہیں۔

مہوش حیات ان دنوں پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ (پی سی سی ایل) کے سلسلے میں امریکا کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں دیگر پاکستانی شوبز شخصیات بھی شریک ہیں۔

حالیہ ملاقاتوں اور مداحوں سے بات چیت کے دوران مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی فطرتِ مزاح اور فلرٹنگ کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے بلکہ وہ مزاحیہ فطرت کے مالک ہیں۔

مہوش حیات کے مطابق جب وہ، ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کسی سیٹ پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو تینوں کا ایک مزاحیہ تکون بن جاتا ہے، جس میں ایک دوسرے کو چھیڑا جاتا ہے اور یہ سب مذاق کے طور پر ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں طویل عرصے تک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے دوستانہ تعلقات قائم ہو جاتے ہیں اور یہ سب دوستی کے دائرے میں رہ کر ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب تفریح میں ہوتا ہے، ہمارے درمیان ایک اچھا دوستانہ تعلق ہے اور وہ سب شادی شدہ ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ ہیں۔

مہوش حیات نے واضح کیا کہ ہم صرف دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں اور سیٹ پر ہم صحت مند مزاح شیئر کرتے ہیں۔

اداکارہ نے ہمایوں سعید کو فلرٹنگ کے لحاظ سے سب سے اوپر، احسن خان کو دوسرے نمبر پر اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر رکھا، جب کہ اظفر رحمان کو اپنے بہت اچھے دوست کے طور پر بیان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025