’اسٹرینجر تھنگز‘ کے آخری سیزن کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟
آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی انگریزی زبان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے پانچویں اور آخری سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ناظرین میں تنازع کھڑا ہو گیا ہے، کیونکہ متعدد اداکاروں کے صیہونی نظریے کی حمایت کرنے والے بیانات کے بعد مداح سیریز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کا آغاز آج سے ہورہا ہے، تاہم اصل سوال یہ ہے کہ کیا سیریز کے مداح اسے دیکھیں گے بھی یا نہیں۔
یہ سوال اس لیے اٹھایا جارہا ہے کیونکہ اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کے آغاز کے بعد متعدد فنکاروں کے صیہونی نظریے کی حمایت کرنے والے بیانات نے کئی ناظرین کو سیریز کے مکمل بائیکاٹ کی طرف مائل کر دیا ہے۔
ورائٹی کے مطابق ردِعمل کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوا، جب سیریز میں وِل بائرز کا کردار نبھانے والے نوح شنَیپ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا فالورز کو حماس کے حملوں پر خوشی کا اظہار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، یہ پوسٹ بعد میں حذف کردی گئی۔
اپنی حذف شدہ پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ایک یہودی امریکی ہونے کی حیثیت سے وہ اسرائیل میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے خوفزدہ ہیں، جنہیں حماس نے بے دردی سے نشانہ بنایا ہے۔
اداکار کے مطابق معصوم بچوں، عورتوں اور اپنے دفاع کے لیے لڑنے والے فوجیوں کے سفاک قتل کو دیکھ کر ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دیگر لوگوں کی طرح فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے امن چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز بیانیے اور طرف داری کو ختم کرنا ہوگا اور یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ سب دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے ساتھ ہیں، انسانیت کو تشدد پر ترجیح دینی چاہیے۔
صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ نوح شنَیپ نے غزہ میں فلسطینی متاثرین کا مذاق اڑانے والی ایک ویڈیو کو لائیک کیا تھا۔
اسی دوران انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ ہنستے ہوئے ایسے اسٹیکرز اٹھائے لوگوں کو فلمبند کر رہے تھے جن پر لکھا تھا کہ صیہونیت پُرکشش ہے اور حماس، داعش کے برابر ہے۔
Noah Schnapp publicly promotes stickers containing phrases “Zionism is Sexy” and “Hamas is Isis” via Instagram stories. pic.twitter.com/VZwl3Avn2G
— Pop Base (@PopBase) November 13, 2023
عرب نیوز کے مطابق بعدازاں اداکار نے جنوری 2024 تک، جب آخری سیزن کے متعلق باتیں زور پکڑ رہی تھیں، اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ ان کے خیالات اور عقائد کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے، یہ بیان بھی بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
یہ تنازع یہاں پر ہی ختم نہیں ہوا، اس کے بعد گزشتہ سال 17 جنوری کو ان کے ساتھی اداکار بریٹ گیلمن نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کی اور نوح شنَیپ کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی سمجھتے ہیں کہ صیہونیت پُرکشش ہے اور حماس، داعش کے برابر ہے، ان کے اس بیان نے آن لائن غصے کو مزید بھڑکا دیا۔
اب جیسے ہی سیریز کے آخری سیزن کی ریلیز کی خبر سامنے آئی ہے، اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔
We dont care. Boycott Stranger Things, the show is infiltrated with raging racist islamophobic zionists. https://t.co/twmjGWIqss
— ari 𓂆 (@falastinarchive) August 9, 2024
Ok im just gonna say it.
— the lonely witch🥀 (@HindoxL) November 27, 2025
If you don’t have enough morals to boycott Stranger Things [a mid show that dragged on for too long anyway] don’t expect respect from me or anyone with basic morals or empathy.
ناظرین شدید غصے میں ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی یہ نہ بھولے کہ ماضی میں کیا ہوا تھا اور نہ ہی یہ کہ فلسطینیوں کی نسل کشی آج بھی جاری ہے۔
stranger things will not be seeing me. i refuse to support zionist creators, actors and producers. the genocide is still ongoing btw.
— hayley ʚ♡⃛ɞ (@hayleyinof) November 27, 2025
it’s still boycott stranger things…i don’t have amnesia i still remember everything pic.twitter.com/kOLwuPwMzw
— ❁ bree’s cousin (@scionborn) November 26, 2025
Reminder to everyone to boycott stranger things. Unless of course you're celebrating that awful settler colonial myth. In which case you're on brand. https://t.co/Iq3EuDzHyF
— j. austin yoshino (@AustinYoshino) November 27, 2025
کئی ناظرین اپنی تنقید کو صرف نوح شنَیپ اور بریٹ گیلمن تک محدود نہیں رکھ رہے بلکہ وہ کاسٹ اور کریو کے دیگر کئی ارکان کو بھی صیہونی خیالات کا حامل قرار دے رہے ہیں۔
idc how long youve waited for stranger things 5 theres literally no reason to watch a show filled with people like this https://t.co/kGU6YTxhjG
— leen (@viennasfool) November 26, 2025
why do people act like noah schnapp is the only zionist working on stranger things and that they can simply separate actor from character and still support the show ? like one of the creators, one of the producers, and MULTIPLE cast members are all zionists. BOYCOTT THE SHOW
— reya 🍉 (@midwestdhampir) January 8, 2024
ان کے نزدیک شو دیکھتے رہنے کی کوئی وجہ قابلِ قبول نہیں، حتیٰ کہ یہ بھی نہیں کہ یہ اسٹرینجر تھنگز کا آخری سیزن ہے۔












لائیو ٹی وی