• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

مسلسل 2 روز اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی

شائع November 27, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان میں مسلسل 2 روز اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں استحکام آگیا جبکہ چاندی مزید مہنگی ہوگئی۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ38 ہزار 862 روپے پر برقرار رہی۔

اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے اور 22 قیراط کا 10 گرام 10 گرام سونا 3 لاکھ44 ہزار 911 روپے پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 4ہزار 165 ڈالر پر برقرار رای۔

تاہم، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
فی تولہ چاندی 160 روپے بڑھ کر 5 ہزار 642 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 138 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 837 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 1.60 ڈالر بڑھ کر 53.70 ڈالر تک پہنچ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025