• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

برازیل میں دنیا کی پہلی سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری

شائع November 27, 2025 اپ ڈیٹ November 28, 2025
—فوٹو: میڈیکل ایکسپریس
—فوٹو: میڈیکل ایکسپریس

جنوبی امریکی ملک برازیل کی حکومت نے سنگل ڈوز کی دنیا کی پہلی ڈینگی سے تحفظ دینے والی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق برازیل میں ہی تیار کی گئی ویکسین کو 12 سے 59 سال کی عمر کے ڈینگی سے متاثرہ افراد پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

مذکورہ ویکسین کے استعمال کی منظوری سے قبل 8 سال تک اس کی آزمائش کی گئی اور بہترین نتائج آنے کے بعد حکومت نے اس کے استعمال کی منظوری دی۔

مذکورہ ویکسین کو چینی کمپنی کی مدد سے برازیل میں ہی تیار کیا گیا ہے اور اس میں ڈینگی وائرس کا لائیو وائرس استعمال کیا گیا ہے، جس طرح پولیو ویکسین میں پولیو کا وائرس استعمال کیا جاتا ہے۔

مذکورہ ویکسین کے نتائج سے معلوم ہوا تھا کہ ویکسین لگوانے کے بعد ڈینگی بخاری کی مجموعی علامات 74 فیصد تک کم ہوجاتی ہیں۔

نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ سنگل ڈوز ویکسین لگوانے کے بعد ڈینگی کی شدید ترین علامات 84 فیصد تک کم ہوجاتی ہیں۔

ویکسین 12 سے 59 سال کے افراد کے لیے محفوظ ہے، تاہم جلد ہی اسے مزید کم عمر اور زائد العمر افراد کے لیے بھی تیار کیا جائے گا۔

مذکورہ ویکسین کو فوری طور پر صرف برازیل میں ہی استعمال کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں ویکسین کو دوسرے ممالک بھی بھیجے جانے کا امکان ہے۔

برازیل کی سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے صرف ایک ہی ڈینگی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے رکھی ہے اور اس کے دو ڈوز ہیں اور دونوں ڈوز تین ماہ کے وقفے سے لگائے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025