• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C

لاس اینجلس 2028 اولمپکس کیلئے 8 پاکستانی ایتھلیٹس کو اسکالرشپ مل گئی

شائع November 28, 2025
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے جمعے کے روز اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 8 پاکستانی ایتھلیٹس کی لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز تک رسائی کے سفر کو اولمپک سالیڈیریٹی اسکالرشپ کے مالی تعاون سے مزید مضبوطی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہر ایتھلیٹ کو تیاری کے لیے ستمبر 2025 سے اگست 2028 تک سالانہ 13 ہزار 500 ڈالر اولمپک سالیڈیریٹی پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے، ستفید ہونے والوں میں اولمپک چیمپئن اور ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم بھی شامل ہیں۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سب سے زیادہ کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں، جن میں سب سے نمایاں پیرس 2024 اولمپکس کی کوالیفائر پاکستان کی پہلی خاتون کشملا طلعت ہیں جب کہ ان کے ساتھ رابعہ کبیر، محمد فَرخ ندیم، سلیمان خان اور امام ہارون بھی اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی حائقہ حسن اور تائیکوانڈو کی فاطمہ تزہرا خاور بھی اسکالرشپ کیلئے منتخب ہوئیں۔

پی او اے نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کھلاڑی لاس اینجلس 2028 اولمپکس کی تیاری کے سفر میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی جذبے، مستقل مزاجی اور بہترین کارکردگی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپریل میں پی او اے نے تصدیق کی تھی کہ آئی او سی اسکالرشپ پاکستان کی نیشنل اولمپک کمیٹی کو کھلاڑیوں کے لیے پیش کی گئی ہے۔

یہ پروگرام تمام نیشنل اولمپک کمیٹیوں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جہاں کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے اس معاونت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025