• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

پی ٹی آئی، اسرائیل اور بھارت کیساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، احسن اقبال

شائع November 29, 2025
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں سب سے زیادہ تکلیف بھارت اور پی ٹی آئی کو ہوتی ہے — فائل فوٹو: اے پی پی
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں سب سے زیادہ تکلیف بھارت اور پی ٹی آئی کو ہوتی ہے — فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ملک دشمن اس وقت ایک پیج پر ہیں، امریکا میں پاکستان کے خلاف قرارداد منظور کروانا کونسی حب الوطنی ہے؟

لاہور میں گرین پروڈکٹیوٹی کانفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی، اسرائیل اور بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طرز سیاست ملک دشمنی ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی ضیاالحق اور ہم نے مشرف کی آمریت برداشت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ہم جیلوں میں رہے، میڈیا پر بھی پابندیاں تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں سب سے زیادہ تکلیف بھارت اور پی ٹی آئی کو ہوتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے خلاف امریکا میں مظاہرے کروائے جاتے ہیں، یہ کیسا شعور ہے کہ فوجی چھاؤنیوں پر حملے کیے جائیں، پی ٹی آئی نفرت میں تمام حدیں پار کر چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025