• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

صدرمملکت سے مصری وزیرخارجہ کی ملاقات، سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور

شائع November 30, 2025
فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت آصف علی زرداری اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان 77 سالہ سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔

صدر نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی ، تعمیرات، زراعت ، کان کنی اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا، اور ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025