• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

شائع November 30, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے45 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025