• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C

صائمہ نور کا ساحر علی بگا کی نئی میوزک ویڈیو ’مستانی‘ میں رقص

شائع December 1, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

معروف گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گانے ’مستانی‘ کی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے، جس میں اداکارہ صائمہ نور کے رقص کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں ساحر علی بگا نے گانے ’مستانی‘ کی مکمل ویڈیو جاری کی ہے، جس میں شوبز کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔

’مستانی‘ کو ساحر علی بگا نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، جب کہ اسے ساحر علی بگا اور افشاں فواد نے گنگنایا ہے۔

گانے کی مقبولیت میں جہاں گلوکاروں کی خوبصورت آواز کا اہم کردار ہے، وہیں پاکستانی سنیما کی لیجنڈ صائمہ نور کے رقص نے بھی ویڈیو کو خاص توجہ دلائی ہے۔

میوزک ویڈیو میں صائمہ نور کے ساتھ ثانیہ اقبال نے بھی رقص کیا ہے، ویڈیو کی پروڈکشن اعلیٰ معیار کی ہے، جس میں جدید بصری عناصر کو روایتی پاکستانی انداز کے ساتھ خوبصورتی سے ملایا گیا ہے۔

ویڈیو کی ہدایت کاری عاصم حسین نے کی ہے، جب کہ پروڈیوسر عمریہ ساحر ہیں، فہد حسین نے لیکوئڈ فلمز کے تعاون سے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کیا۔

میوزک پروڈکشن زائر علی بگا نے سنبھالی، جب کہ ایاز سونو اور مجتبیٰ علی چونی نے اضافی کام انجام دیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025