ایئربس اے320 فیملی کے چند درجن طیاروں کے فیوزلاج پینلز کو متاثر کرنیوالا مسئلہ دریافت
ایئر بس نے صنعتی معیار سے متعلق ایک مسئلہ دریافت کیا ہے، جو اے320 فیملی کے چند درجن طیاروں کے فیوزلاج پینلز کو متاثر کر رہا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق انڈسٹری کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ مشتبہ پیداواری خامی کی وجہ سے کچھ طیاروں کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے، لیکن اس بات کا کوئی فوری اشارہ نہیں کہ یہ مسئلہ سروس میں موجود طیاروں تک بھی پہنچا ہے۔
ایئر بس نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، مسئلے کی اصل وجہ کا بھی ابھی تعین نہیں ہو سکا، یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب ایئر بس اس سال کے مشکل ٹارگٹس پورے کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے اور ساتھ ہی ایک سافٹ ویئر بگ کے باعث ویک اینڈ میں طیاروں کی فوری واپسی (ریکال) نے بھی اس کی توجہ تقسیم کر رکھی ہے۔
معاملے کی براہِ راست معلومات تک رسائی رکھنے والے ایک فرد نے بتایا کہ کچھ ترسیلات، لیکن یہ واضح نہیں کہ کتنی اور کب تک، پہلے ہی متاثر ہو چکی ہیں۔
انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے نومبر میں 72 طیارے ڈیلیور کیے تھے، جو کہ بہت سے تجزیہ کاروں کی توقع سے کم ہیں، اور اس طرح سال کے لیے اب تک کی کل تعداد 657 ہو گئی ہے۔
ایئر بس کا ہدف اس سال تقریباً 820 طیاروں کی ترسیل ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے دسمبر میں ریکارڈ 160 سے زیادہ طیارے ڈیلیور کرنا ہوں گے۔
ترسیلی اہداف
تجزیہ کاروں میں اس بات پر تقسیم ہے کہ کیا دنیا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی اپنے ترسیلی اہداف پورے کر پائے گی، کیوں کہ ریونیو اور کیش فلو کا بڑا دارومدار ان ترسیلات پر ہوتا ہے ، ایئرلائنز عموماً طیارے کی زیادہ تر قیمت ترسیل کے وقت ادا کرتی ہیں۔
جیفریز کی تجزیہ کار کلوی لیماری، جو طیاروں کی ہینڈ اوور کی نگرانی کرتی ہیں اور نومبر میں 71 ترسیلات کی پیش گوئی کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ کی کارکردگی توقع سے کمزور رہی، تاہم انہوں نے سرمایہ کاروں کو جاری کردہ نوٹ میں بتایا کہ بنیادی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ہدف اب بھی پہنچ کے اندر ہے، یہ نوٹ اس خبر کے سامنے آنے سے پہلے جاری کیا گیا تھا کہ معیار سے متعلق مسئلہ دریافت ہوا ہے۔
ایوی ایشن تجزیہ کار روب مورس نے کہا کہ ایئر بس 800 ترسیلات تک پہنچ سکتی ہے، جو کچھ لوگوں کے مطابق کمپنی کی پیش گوئی کی لفظی تعبیر کے تحت کامیابی تصور کی جا سکتی ہے، لیکن حتمی نتیجہ قدرے کم بھی ہو سکتا ہے۔












لائیو ٹی وی