• KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

کوئٹہ: غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے 3 افسر گرفتار

شائع December 2, 2025
سعودی حکام کی جانب سے تحقیقات کے بعد کئی افراد کو حراست میں لیا گیا، پاکستان کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ —فائل فوٹو: ایکس
سعودی حکام کی جانب سے تحقیقات کے بعد کئی افراد کو حراست میں لیا گیا، پاکستان کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ —فائل فوٹو: ایکس

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کوئٹہ نے نادرا کے 3 اہلکاروں کو غیر ملکیوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے اہلکاروں کی شناخت کوئٹہ ریجنل ہیڈ آفس کے انور شاہ، اور چمن زون کے جونیئر ایگزیکٹو اختر شاہ اور خواجہ وقاص کے طور پر ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اہلکار غیر ملکیوں کو بھاری رقوم کے عوض شناختی کارڈ جاری کر رہے تھے، جس کی مدد سے وہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر کے سعودی عرب سفر کر سکتے تھے۔

سعودی حکام کی جانب سے تحقیقات کے بعد کئی افراد کو حراست میں لیا گیا، اور پاکستانی حکام کو بھی اس معاملے کی مزید چھان بین کے لیے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے نادرا افسروں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025