مالی سال کے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ اور درآمدات بڑھ گئیں، برآمدات میں کمی
رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ اور درآمدات بڑھ گئیں جبکہ برآمدات میں کمی ہوگئی، جولائی سے نومبر تک تجارتی خسارے میں سینتیس اعشاریہ ایک سات فیصد کا اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصدکا اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پرپہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبرمیں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 32.79 فیصد بڑھا تاہم ماہانہ بنیادپر تجارتی خسارہ 11.86فیصد کم ہوکر 2 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر درآمدات 13.26 فیصد بڑھ کر 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ نومبرمیں درآمدات 5ارب 25کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر برآمدات 6.39 فیصدکم ہوکر 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، نومبر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 15.35 فیصد اور ماہانہ بنیادپر 15.80فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ نومبر میں برآمدات 2 ارب 39کروڑ 80لاکھ ڈالر رہیں۔












لائیو ٹی وی